ملک سعد پولیس لائنز دھماکے میں ملوث سہولت کار کے جسمانی ریم??نڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔
ملک سعد پولیس لائنز میں ہونے ??الے دھماکے میں ملوث سہولت کار کو انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ولی محمد نے ??ولیس لائنز کے خود کش دھماکے میں سہولت کاری کی ہے، ملزم س??بق پولیس اہلکار ہے جن کے کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط ہیں۔
تفتیشی افسر نے ??زید کہا کہ ملزم سے اب تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، مزید تفتیش کی ضرورت ہے، مزید جسمانی ریم??نڈ دیا جائے۔
اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریم??نڈ میں 14 دن کی توسیع کردی اور ملزم کو مزید 14 روزہ جسمانی ریم??نڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دہشت گردوں نے ??لک سعد شہید کے نام سے منسوب پولیس لائن پشاور کو نماز ظہر کے وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا تھا، حملے ??یں 100 کے قریب افراد کی شہادت اور 150 زخمیوں کی اطلاعات تھیں۔